طلبہ کا اہم مطالبہ مان لیا گیا، ٹکٹس سے متعلق خوشخبری آگئی۔۔۔ اب بےفکر ہوکر دیکھیں میچ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے فائل فوٹو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور ٹکٹ سے متعلق اہم قدم اٹھالیا گیا۔

طلبہ کے شورمچانے پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا، نوازشریف پارک کی جانب سے طلبہ کو بغیرٹکٹ اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے اور بڑی تعداد میں تماشائی میچ دیکھنے کیلئے کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں، انتظامیہ کی جانب سے 50 روپے انٹری فیس رکھی گئی ہے۔

اس دوران طلبا کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچ گئی تاہم ٹکٹ نہ ہونے پر انتظامیہ نے طلبا کو اندر جانے سے روک دیا، جس پر طلبا نے احتجاج کیا، طلبہ کے شورمچانے پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا، نوازشریف پارک کی جانب سے طلبہ کو بغیرٹکٹ اندر جانے کی اجازت دے دی جس پر طلبا خوش ہو گئے اور انتظامیہ کے حق میں نعرے لگائے۔

install suchtv android app on google app store