پی سی بی نے ایسا اہم قدم اٹھالیا، عوام کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔۔۔ کھیل کے میدان سے خوشخبری

پاکستان کرکٹ بوڑد نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے رابطے شروع کردیئے ہیں فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بوڑد نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے رابطے شروع کردیئے ہیں

پاکستان کرکٹ بوڑد نے چیئرمین کرکٹ کمیٹی کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان وسیم اکرم سے چیئرمین کرکٹ کمیٹی سے متعلق بات کرے گا جبکہ اس معاملے میں کمیٹی کے دیگر اراکین کے لیے بھی کرکٹرز سے ملاقات کی جائے گی۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اعلان اگلے دو ہفتوں میں کر دیا جائےگا، نئی کرکٹ کمیٹی میں وسیم خان کے علاوہ کرکٹ بورڈ کا کوئی دوسرا عہدیدار شامل نہیں ہوگا۔

اس وقت کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ذاکر خان، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے قبل کرکٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہونا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ وسیم خان کرکٹ کمیٹی کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اب کرکٹ کمیٹی کا نیا چیئرمین سابق کرکٹر ہوگا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محسن حسن خان کی سربراہی میں گزشتہ برس کرکٹ کمیٹی قائم کی جس میں وسیم اکرم، مصباح الحق اور ویمن کرکٹر عروج ممتاز کو شامل کیا گیا۔ محسن حسن خان نے چئیرمین شپ چھوڑی تو وسیم خان کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھیں۔ مصباح الحق نے جب ہیڈ کوچ کے لیے درخواست دی تو وہ بھی کمیٹی سے الگ ہو گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store