برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ ، کرکٹ بھی کھیلے

  • اپ ڈیٹ:
برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ ، کرکٹ بھی کھیلے فائل فوٹو برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ ، کرکٹ بھی کھیلے

برطانوی شاہی جوڑے نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور سکول کے بچوں نے ان کا استقبال کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کاپی سی بی آمد پر شاندار استقبال کیا گیا،شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کو پی سی بی حکام نے خوش آمدید کہا،برطانوی شاہی جوڑے کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی۔کھلاڑیوں حسن علی،اظہرعلی ،شاہین آفریدی ،ثنامیر،عروج فاطمہ اور عائشہ ظفرشامل ہیں، شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے بالنگ کوچ وقار یونس سے بھی ملاقات کی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شہزادے اور شہزادی نے بلے بازی بھی کی۔

برطانوی شاہی جوڑے کو کرکٹ اکیڈمی لاہورکا دورہ بھی کروایا گیا،شاہی جوڑے کو کرکٹ اکیڈمی گیلری کی نایاب تاریخی تصاویر بھی دکھائی گئی ،برطانوی شاہی جوڑے کو1992ورلڈکپ کی ٹرافی بھی دکھائی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store