ثانیہ مرزا کی بہن کی شادی ان دنوں میڈیا کا موضوع، شادی کس سے ہو رہی ہے؟

  • اپ ڈیٹ:
 ثانیہ مرزا کی بہن کی دوسری شادی کس سے ہو رہی ہے؟ فائل فوٹو ثانیہ مرزا کی بہن کی دوسری شادی کس سے ہو رہی ہے؟

بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی آل راﺅنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن کی شادی ان دنوں میڈیا کی خبروں کا موضوع بنی ہوئی ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی بہن کی یہ دوسری شادی کس سے ہو رہی ہے؟۔ انعم مرزا صرف اپنی بہن ثانیہ کی وجہ سے ہی مشہور نہیں، بلکہ وہ ایک مشہور فیشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

انعم کی شادی بھارتی بزنس مین اکبر رشید سے ہوئی تھی، تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں کے درمیان گزشتہ برس ہی علیحدگی ہوگئی، تاہم ان دنوں ایک بار پھر انعم کی شادی کے چرچے خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ ان کی بہن انعم مرزا سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے اسد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں، دونوں کی ملاقات کچھ عرصہ قبل ہوئی اور رفتا رفتا یہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی، جس کے بعد دونوں کے خاندانوں نے اب رواں سال دسمبر میں ان دونوں کی شادی کا فیصلہ کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انعم مرزا نے حال ہی میں بازار کے نام سے اپنا ایک فیشن آﺅٹ لیٹ متعارف کرایا ہے جس کی برانڈ ایمبسیڈر ان کی بڑی بہن ثانیہ مرزا ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسد اور انعم کی جانب سے شادی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی تھی لیکن اسد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دونوں خاصے قریب ہیں اور مستقبل میں نیا رشتہ قائم کرنے والے ہیں۔

install suchtv android app on google app store