ملنگا نے اپنائی آفریدی کی راہ، نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ملینگا دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے فائل فوٹو ملینگا دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے

ملینگا ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے جبکہ انہوں نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ 

سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لاستھ ملینگا نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف ٹیم کو میچ میں کامیابی دلائی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

ملینگا نے 5 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے شاہد آفریدی کے سب سے زیادہ 97 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ایک میچ میں دوسری مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی پایا۔ شاہد آفریدی نے 99 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ملینگا نے صرف 76 میچوں میں 100 وکٹوں کا ہدف عبور کرلیا۔

خیال رہے کہ ملینگا نے حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ ٹیسٹ سے وہ پہلے ہی کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ ملینگا نے 30 ٹیسٹ میچوں میں 101 اور 226 ایک روزہ میچوں میں 338 وکٹیں حاصل کیں۔

install suchtv android app on google app store