ورلڈ کپ ختم، سنسنی برقرار، مارٹن گپٹل نے کیا انوکھا انکشاف

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل فائل فوٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میچ میں سپر اوور کی آخری گیند پر رن آؤٹ ہونے والے مارٹن گپٹل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ گیند کس جانب گئی ہے۔

عالمی کپ 2019میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس کی آخری گیند پر جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 2 رنز درکار تھے اور مارٹن گپٹل دوسرا سکور لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے جس پر سکور تو برابر ہو گیا مگر سپر اوور میں زیادہ باؤنڈریز مارنے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیدیا گیا۔

سپر اوور کی آخری گیند کھیلنے والے کیوی اوپنر نے اب یہ انکشاف کیا ہے کہ مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ گیند کس جانب گئی ہے اور میں بغیر دیکھے ہی رن مکمل کرنے کیلئے دوڑ پڑا تھا اور دوسرا رن لینے کیلئے واپس لوٹا تو ڈائیو لگا کر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا تھا۔

install suchtv android app on google app store