وہاب ریاض نے اپنے دل کی بات عوام کے سامنے رکھ دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا کہ کارکردگی پر تنقید کرنا سب کا حق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض بھی نہیں لیکن جب ذاتی حملے ہوں گے اور فیملی کو نشانہ بنایا جائے گا تو پھر یہ کسی کو پسند نہیں آئے گا اور اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ بھارت کے میچ کے پر ہمارے لوگ کافی جذباتی ہیں اور ایسا سمجھتے ہیں کہ میچ نہیں جنگ ہورہی ، ایسا نہیں ہونا چاہیے، میچ ہارنے پر جتنا دکھ کھلاڑیوں کو ہے اتنا شائد کسی اور کو کیا قوم کو بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: لندن میں سرفراز احمد کے ساتھ کیا ہوگیا ؟ ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد تو کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں پر تنقید کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

install suchtv android app on google app store