ورلڈ کپ: گرین شرٹس کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا امکان ذرا روشن

پاکستانی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو پاکستانی کرکٹ ٹیم

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے روایتی حریف بھارت سے ورلڈ کپ میچ میں انتہائی شرمناک طریقے سے میچ ہار چکی ہے، اس میچ کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بقیہ چاروں میچز میں جیت کے ساتھ سیمی فائنل تک پہنچنے کی ہلکی سی امید باقی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کی تینوں ٹاپ فیورٹ ٹیموں (انگلینڈ، آسٹریلیا، انڈیا) کے خلاف میچز کھیل چکی ہے جس کے بعد اس کے پاس اگلے چاروں میچز جیتنے کے چانسز موجود ہیں۔ پاکستان ٹیم کا اگلا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا جو اپنے ابتدائی تین میچز ہار چکی ہے۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف میچز آسان ہوں گے۔

اگر پاکستان ٹیم اپنے اگلے چاروں میچز جیت جاتی ہے تو پوائنٹس ٹیبل پر اس کے 11 پوائنٹس ہوجائیں گے جس کے باعث اس کیلئے سیمی فائنل تک پہنچنے کے اس صورت میں امکانات روشن ہوجائیں گے جب ٹاپ فور ٹیمیں (آسٹریلا، نیوزی لینڈ، انڈیا، انگلینڈ) میں سے کوئی زیادہ سے زیادہ میچز ہار کر پوائنٹس گنوادے۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور اگر اگلے چاروں میچز جیت جائے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوجائیں گے۔ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلین ٹیم ٹاپ پر ہے جس کے 8 پوائنٹس ہیں اور اس کے 4 میچ باقی ہیں، اس لیے آسٹریلین ٹیم 2 میچ بھی جیت جائے تو اس کے پوائنٹ پاکستان سے زیادہ ہوجائیں گے۔ دوسرے نمبر پر 7 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم ہے جس کے 5 میچز باقی ہیں ، بلیک کیپس کو سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے کیلئے 3 میچز جیتنا ہوں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر7 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم ہے اور اس کی صورتحال بھی نیوزی لینڈ جیسی ہی ہے۔ چوتھے نمبر کی ٹیم انگلینڈ کے 6 پوائنٹس ہیں اور اس کے 5 میچز باقی ہیں جس میں سے اسے 3 ہر صورت جیتنے ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store