ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا: سرفراز احمد

 بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم ابتدا میں وکٹیں نہیں لے سکے۔ فائل فوٹو بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم ابتدا میں وکٹیں نہیں لے سکے۔

سرفراز احمد نے کہا ہے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا تاہم بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جس کی وجہ سے اسکور زیادہ بنا۔

یہ بات انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست تھا.

بولرز نے رائٹ ایریا میں بولنگ نہیں کی جس کے باعث بھارتی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی۔

بھارت سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہم ابتدا میں وکٹیں نہیں لے سکے۔

اب ہمارے کے لئے ٹورنامنٹ مشکل ہوگیا ہے۔ چار میچ باقی ہیں جن میں اچھا سے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے اور باؤنس بیک کریں گے۔

یاد رہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 30 گیندوں پرصرف 12رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے دی، روہت شرما کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store