سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے: وزیراعظم عمران

وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی کپتان سرفراز فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی کپتان سرفراز

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کپتان سرفراز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جیتنے کے لیے اسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئر شروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا ختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہونا چاہیے۔ 

 وزیراعظم نے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے اسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔


واضح رہے کہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے پنجہ آزمائی کی تیاری مکمل کرلی۔

 

install suchtv android app on google app store