ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ فائل فوٹو جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

کرکٹ ورلڈ کپ کا جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 15 واں میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا، ہاشم آملہ صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک 2 میچز کھیلے جن میں وہ ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہے ہیں تاہم جنوبی افریقا کو تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں کپتان فاف ڈپلسی، کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ایندلے پھلکوایو، کرس مورس، کگیسو رابادا، بیرن ہینڈرکس اور عمران طاہر شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی جیسن ہولڈر کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ڈیرن براؤ، شائے ہوپ، نکولس پورن، شمرون ہیٹمیر، کپتان جیسن ہولڈر، کیمر روچ، کارلوس بریتھ ویٹ، ایشلے نرس، شیلڈن کوٹریل اور اوشانے تھومس شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store