فیفا ورلڈکپ : میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ : میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی فائل فوٹو فیفا ورلڈکپ : میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی

ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے پہلے ہاف میں پنالٹی پر گول کر کے برتری حاصل کی اور پھر دوسرے ہاف میں جیویر ہرنینڈس نے وسطی امریکی ملک کو ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی میکسیکو کے فٹبال کے عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جانے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ میکسیکو نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

سوچی میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ گروپ ایف کے جرمنی اور سوئیڈن کے درمیان کھیلے اہم میچ میں جرمنی نے سوئیڈن کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ۔ اعصاب شکن میچ میں دونوں جانب کے کھلاڑیوں نے جان لڑا دی ۔ سوئیڈن کی جانب سے اولا ٹائی وونین نے بتیس ویں منٹ میں پہلا گول اسکورکیا جس کو جرمنی کے ریوس نے اڑتالیسویں منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کئی حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی، اضافی وقت کے اختتام سے چند سیکنڈ قبل ہی جرمنی کو فری کک ملی جس پر ٹونی کروئس نے گیند کو جال میں پہنچا کر جرمنی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

 ماسکو میں کھیلےگئے گروپ جی کے میچ میں بیلجیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد تیونس کو شکست دے دی۔ کھیل کے چھٹے منٹ میں ہی بیلجیئم کی ٹیم کو پینلٹی کک ملی جس پر ایڈن ہزارڈ نے گول اسکور کیا۔ رمیلو لوکاکو نے سولہویں منٹ میں بیلجیئم کیلئے ایک اور گول اسکور کردیا۔اٹھارہویں منٹ میں ڈائلن بران نے گول اسکور کرکے تیونس کی ٹیم کا پہلا گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر رومیلو لوکاکو نے ایک اور گول اسکور کرکے بیلجیئم کو تین ایک کی برتری دلادی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ایڈن ہزارڈ نے گول اسکور کرکے بیلجیئم کی برتری چار ایک کردی۔ کھیل کے آخری منٹ میں مچی بٹشوائی نے بیلجیئم کیلئے پانچواں گول اسکور کیا۔

 

install suchtv android app on google app store