فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔ فائل فوٹو سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے لیے بولی نہیں لگائے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2034 کیلئے 31 اکتوبر تک ایشیا اور اوشیانا ممالک سے بولی طلب کی تھی جس کا آج منگل کو آخری دن تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سال خواتین کے عالمی کپ کی کامیاب میزبانی کی تھی لیکن اس نے کبھی مردوں کے عالمی کپ کی میزبانی نہیں کی۔ آسٹریلیا کی جانب سے بولی میں حصہ نہ لینے کے اعلان کے بعد سعودی عرب کے لیے فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی تقریباً یقینی ہو گئی ہے۔

فٹ بال آسٹریلیا کی ڈومیسٹک گورننگ باڈی نے منگل کو کہا کہ وہ ورلڈ کپ کی میزبانی کی بجائے ویمنز ایشین کپ 2026 اور کلب ورلڈ کپ 2029 کی میزبانی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ آسٹریلیا کی جانب سے فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے بولی نہ دینے کے فیصلے کے بعد سعودی عرب واحد مصدقہ بولی دہندہ بن گیا ہے۔

فیفا کی جانب سے چار اکتوبر کو ایشیائی اور اوشیانیا ملکوں سے بولی طلب کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی سعودی عرب نے بولی دینے کا اعلان کیا تھا۔

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو جبکہ ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی ہے۔ 2030 میں ورلڈ کپ کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر یوراگوئے، ارجنٹائن اور پیراگوئے میں بھی ورلڈ کپ کے خصوصی میچز کروائے جائیں گے۔ سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store