ڈبلن ٹیسٹ: 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا ایک کھلاڑی آؤٹ

ڈبلن ٹیسٹ: 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا ایک کھلاڑی آؤٹ ڈبلن ٹیسٹ: 160 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا ایک کھلاڑی آؤٹ

آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 339 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 160 رنز درکار ہیں۔

میزبان ٹیم نے پانچویں روز 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز سے اپنی دوسری اننگز شروع کی لیکن اس کے آخری تینوں کھلاڑی محض 20 رنز کا اضافہ کر سکتے اور پویلین لوٹ گئے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کیون اوبرائن نے سب سے زیادہ 118 رنز بنائے اور محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 66 رنز دے کر 5، محمد عامر نے 63 دے کر 3 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کا درجہ ملنے کے بعد اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔

ڈبلن میں میچ کے پانچویں روز بارش کی بھی پیش گوئی ہے اور اگر ایسا ہوا تو میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store