آئرلینڈ سے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو شکست، چئیرمین پی سی بی کا اہم بیان آگیا

محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا فائل فوٹو محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دو روزہ دورے پر گزشتہ روز ڈبلن پہنچے تھے۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے 2 گھنٹے طویل ملاقات کی اور حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، جدید اور نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے، بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے، فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

10 مئی کو پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ورلڈ کپ میں بھی آئرلینڈ پاکستان کے ہی گروپ میں ہے۔

install suchtv android app on google app store