سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو ضلع نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 سے 23 نومبر کے دوران بلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 نومبر کو ضلع نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق 21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا کہ 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، جن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزید 2 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے چار مختلف اضلاع میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔