آئرلینڈ نے عالمی چیمپئن بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عالمی چیمپئن بھارت کو وائٹ واش کردیا فائل فوٹو آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عالمی چیمپئن بھارت کو وائٹ واش کردیا

آئرلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں عالمی چیمپئن بھارت کو ایک رن سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا، یہ بھارت کی 2023 کے بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز شکست ہے۔

آئرلینڈکے 154 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 153 رنز بناسکی اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز آئرلینڈ نے 0۔2 سے اپنے نام کرلی۔

آئرلینڈ نے اتوار کے روز اسٹورمونٹ میں واقع سول سروس کرکٹ کلب میں کھیلےگئے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر نے47 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کلیٹز 23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے پرنس یادو سب سےکامیاب بولر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شیوم دوبے اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 وکٹیں لیں۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بناسکی۔

بھارت کو آغاز ہی میں شدید دھچکا لگا جب دونوں اوپنرز ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کے دونوں اوپنرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے، جب کہ ڈیبیو کرنے والے سوریاش صرف ایک رن بناسکے۔

بھارت کی طرف سے تلک ورما 46 گیندوں پر 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شیوم دوبے نے 16 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جے موونڈرا اور میٹ ہالارڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ میتھیو ہمفریز اور ہیری ٹیکٹر نے ایک ایک وکٹ لی۔

خیال رہےکہ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی تھی، یہ آئرش ٹیم کی انٹرنیشنل میچ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح تھی۔

install suchtv android app on google app store