پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 214 رنز کا ہدف دے دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 33 ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز نے اسٹیون اسمتھ کی شاندار سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز اسکور کیے۔
سلطانز کی جانب سے اسٹیون اسمتھ 106 رنز کی دھواں دار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 66، جوش فلیپی 19، کپتان ایشٹن ٹرنر 5، عرفات منہاس 2، شان مسعود 1 اور محمد نواز 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
محمد عمران 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کنگز مین کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی، حسن خان، گلین میکسویل اور حنین شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔