پاکستان کی شاندار فتح، نمیبیا کو 102 رنز سے شکست، سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی

پاکستان کی شاندار فتح فائل فوٹو پاکستان کی شاندار فتح

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان Salman Ali Agha نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز Sahibzada Farhan اور Saim Ayub نے کیا، تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سلمان علی آغا نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ خواجہ نافع 5 رنز بنا سکے۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ Shadab Khan نے بھی 36 رنز کی مفید اننگز کھیل کر اسکور کو مضبوط کیا۔

نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا کی بیٹنگ

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان نے میچ 102 رنز سے اپنے نام کر لیا۔

میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، Shaheen Afridi اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا تھا۔

اس شاندار کامیابی کے بعد پاکستان سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا۔

install suchtv android app on google app store