پی ایس ایل 11 پلیئرز آکشن، ٹیموں کی بڑی بولیاں سامنے آ گئیں

پی ایس ایل 11 پلیئرز آکشن جاری فائل فوٹو پی ایس ایل 11 پلیئرز آکشن جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز آکشن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فرنچائزز اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔

پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں آٹھ ٹیمیں 16 سے 20 رکنی اسکواڈ تشکیل دیں گی، جبکہ 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں۔

آکشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔ اس مرحلے پر عماد وسیم کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے آسٹریلوی بیٹر David Warner کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں خریدا، جبکہ حسین طلعت، سعود شکیل اور احسان اللہ کو اس مرحلے پر کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔

ہر ٹیم کو اپنے اسکواڈ کی تشکیل کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا مجموعی بجٹ حاصل ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ روپے باقی ہیں، کراچی کنگز کے پاس 32 کروڑ 26 لاکھ روپے کا پرس موجود ہے، جبکہ لاہور قلندرز کے پاس 31 کروڑ 36 لاکھ روپے دستیاب ہیں۔

آکشن کا عمل جاری ہے اور ٹیمیں اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store