آئی سی سی سے مذاکرات کا مقصد صرف بنگلا دیش کو عزت دلانا تھا، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی فائل فوٹو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا واحد مقصد بنگلا دیش کو عزت دلانا اور اس کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح تھا کہ بنگلا دیش کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی، اسے سامنے لایا جائے اور اس مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے سوا کوئی شرط نہیں رکھی اور ان مذاکرات میں پی سی بی کا کوئی ذاتی یا سیاسی مقصد شامل نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صرف بنگلا دیش کے مفاد میں اٹھایا گیا اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح تھا کہ بنگلا دیش کے ساتھ جو ناانصافی ہوئی، اسے سامنے لایا جائے اور اس مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جائے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور میں آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق اہم مذاکرات ہوئے تھے۔

ان مذاکرات میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام شریک تھے۔

بعد ازاں آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں عدم شرکت کی صورت میں بنگلا دیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے مطابق بنگلا دیش کو آئندہ آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی بھی دی جائے گی، اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

بعد میں سری لنکا کے صدر اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی گئی، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

install suchtv android app on google app store