لاہور قلندرز کے غیر ملکی اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہو گئے۔
لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے، وہ لاہور قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں۔
اس حوالے سے ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا کرکٹ نہیں بلکہ ایک فیملی کا حصہ بننا ہے ، میں مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔
فرنچائز کے مطابق ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کے سفر اور کامیابی میں میدان کے اندر اور باہر کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مسلسل کارکردگی دکھاتے رہے۔