انڈر 19 ورلڈکپ کے سپر سکسز مرحلے کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 253 رنز کا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرناہوگا۔
پاکستان کے عبدالسبحان نے 3 اور محمد صیام نے2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی حسن بلوچ، احمد حسین، مومن قمر اور علی رضا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بولاوائیو میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان فرحان یوسف نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا، انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں اور پاکستان کی جیت کی صورت میں بھارت اور پاکستان دونوں کے 6، 6 پوائنٹس ہو جائیں گے، اس صورت میں بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔