بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کا متنازع بیان، کھلاڑیوں کا استعفے کا مطالبہ

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے متنازع بیان کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام میچز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے فائل فوٹو بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے متنازع بیان کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام میچز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم الاسلام کے متنازع بیان کے بعد بنگلادیشی کھلاڑیوں نے تمام میچز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

نظم الاسلام نے بنگلادیش کے ورلڈ کپ سے بائیکاٹ کی صورت میں کھلاڑیوں کو مالی ازالہ نہ کرنے سمیت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے ڈائریکٹر نظم الاسلام کو بدھ کے روز عوامی سطح پر کھلاڑیوں کے خلاف مناسب نہ قرار دینے والے بیانات پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے، تاہم کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر کے استعفیٰ تک وہ ملک بھر میں کرکٹ کے تمام فارمز کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

بی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بورڈ نے متعلقہ رکن کے خلاف باقاعدہ تادیبی کارروائی شروع کر دی ہے۔

شو کاز خط جاری کیا گیا ہے اور فرد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر تحریری جواب پیش کرے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو مناسب طریقہ کار کے تحت نمٹا جائے گا اور کارروائی کے نتائج کی بنیاد پر مناسب اقدام اٹھایا جائے گا۔

بی سی بی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ بورڈ کے ترجمان کے علاوہ کسی ڈائریکٹر کے اس طرح کے بیان کی ذمے داری نہیں لیتے، کرکٹرز کی توہین کرنے والے افراد کے خلاف بورڈ ڈسپلنری ایکشن لے گا۔

دوسری جانب نظم الاسلام کے بیان پر بنگلادیش کرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کو بی پی ایل کے میچز سے قبل مستعفی ہو جانا چاہیے بصورت دیگر کرکٹرز نہیں کھیلیں گے۔

محمد متھون نے کہا ہے کہ نظم الاسلام کے ریمارکس کھلاڑیوں کے وقار، پروفیشنل ازم اور عزت کے خلاف ہیں۔

install suchtv android app on google app store