قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں فرائض انجام دیتے نظر آئیں گے۔
شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے، وہ بطور مینٹور جوائن کرکے ڈھاکا کیپیٹلز کا حصہ بن گئے ہیں۔
بی پی لیگ کا آغاز بروز جمعہ 26 دسمبر سے ہو گا اور 24 جنوری تک جاری رہے گی، بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بی پی ایل کے لیے جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیے گئے ہیں ان میں محمد نواز، فہیم اشرف ، صاحبزادہ فرحان ، حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔