آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کرکٹ ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
میچ کہاں کھیلا جا رہا ہے؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھارت کے شہر احمد آباد میں واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ٹیموں میں تبدیلیاں
فائنل کے لیے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اسی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں
کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔