کینیا کا دوڑ کا شاندار مقابلہ کپروٹو نے ہم وطن رنز کو ایک سیکنڈ کے فرق سے شکست دی

کینیا کا دوڑ کا ڈرامہ، کپروٹو نے رن کو ایک سیکنڈ سے پچھاڑ کر جیت حاصل کی! فائل فوٹو کینیا کا دوڑ کا ڈرامہ، کپروٹو نے رن کو ایک سیکنڈ سے پچھاڑ کر جیت حاصل کی!

نیویارک میراتھون کے سنسنی خیز مقابلے میں کنییا سے تعلق رکھنے والے 2 رنرز کا ’فوٹو فنش‘ ہوا اور کپرٹو نے یہ مقابلہ ایک سیکنڈ کے فرق سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے کپروٹو نے فائنل لائن 2 گھنٹے 8 منٹ اور 9 سیکنڈ میں عبور کی جب کہ الیگزینڈر موٹیسو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے ساتھ رنر اپ رہے۔

اس کے علاوہ کینیا کی ہیلن اوبیری نے خواتین کی دوڑ ریکارڈ 2 گھنٹے 19 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جیت لی۔

میراتھون میں 50 ہزار سے زائد رنرز نے 42 کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا جس میں 20سے زیادہ پاکستانی رنرز نے بھی شرکت کی۔

جب کہ سارہ طہور 3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کر کے سکس اسٹار فنشر بن گئی۔

install suchtv android app on google app store