ٹیسٹ میچ: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا فائل فوٹو قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیم ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ابتدائی سیشن میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا ہدف ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کی عادی ہے، اور وہ پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store