پاکستان نے مالدیپ میں ہونے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-2 سے شکست دی۔
فیصلہ کن میچ کے اسکور 18-26 اور 12-28 رہا، اور پاکستان ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بھارت کو بھی 0-2 سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔