تیسرا ٹی 20 میچ، پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے بڑا ہدف
- اپ ڈیٹ:
شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے تیسرا ٹی 20 میچ میں پاکستان نے میزبان بنگلہ دیش دیش کو 179 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر صاحب زادہ فرحان کو موقع دینے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بلے باز نے 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر شاندار 63 رنز کی اننگز کھیلی۔
نوجوان بیٹر حسن نواز نے 17 گیندوں پر برق رفتار 33 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا، محمد نواز 16 گیندوں پر 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اوپنر بلے باز صائم ایوب 21، وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 5 اور حسین طلعت ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 3 اور نسیم احمد 2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
قبل ازیں، بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف تیسرے مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، فخر زمان کی جگہ اوپنر بلے باز صاحب زادہ فرحان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا جبکہ خوش دل شاہ کو آرام دے کر حسین طلعت کو حتمی الیون میں شامل کیا گیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون
صاحب زادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان علی آغا اسکواڈ کا حصہ ہیں، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، عباس آفریدی، احمد دانیال اور سلمان مرزا بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے ٹی 20 سیریز کے ابتدائی 2 میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔