انڈر16والی بال چیمپئن ٹیم کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کابڑے انعام کا اعلان

انڈر16والی بال چیمپئن ٹیم کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کابڑے انعام کا اعلان پروفائل فوٹو انڈر16والی بال چیمپئن ٹیم کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کابڑے انعام کا اعلان

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین انڈر 16 والی بال جیتنے والی بال چیمپئن ٹیم کو 82 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ترجمان کے مطابق تاریخی فتح پر ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے اور 12 رکنی اسکواڈ کو مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
، یہ پالیسی کوچنگ اسٹاف کے لیے ٹیم ایوارڈ کا 50 فیصد مختص کرتی ہے، اس طرح کوچنگ اسٹاف کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
واضح رہے پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں دفاعی چیمپئن ایران کو 2-3 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

install suchtv android app on google app store