محمد رضوان کے کپتان بننے پر شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی اور محمد رضوان فائل فوٹو سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی اور محمد رضوان

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کےکپتان بننے پر خوشی ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکمت عملی،مثبت توانائی اور جذبےوالا کپتان اگرچاہیے تو وہ رضوان ہے،امید کرتا ہوں محمد رضوان اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائیں گے اورکرکٹ کی بہتری کیلئے اچھا کام کریں گے۔

فخرزمان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میچ ونر رہےہیں،کرکٹ بورڈ کو فخرزمان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔

فخرزمان نے ہمیشہ سیریز اور میچز میں ہمیں فتوحات سے ہمکنار کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store