نووا لائلز دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

نووا لائلز فائل فوٹو نووا لائلز

امریکا کے نووا لائلز نے اولمپکس کی 100 میٹر ریس جیت کر دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

پیرس اولمپکس میں مردوں کی100 میٹر ریس کے فائنل میں امریکا اور جمیکا کے ایتھلیٹس کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ رہا۔

100 میٹر کا فاصلہ امریکا کے نووا لائلز نے نو اعشاریہ سات آٹھ چار سیکنڈز میں طے کر کے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ وہ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے۔

جمیکا کے کیشن تھامسن نو اعشاریہ سات آٹھ نو سیکنڈز کے ساتھ سلور میڈل کے حقدار بنے ۔

امریکا ہی کے فریڈ کیرلے نے نو اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈز میں مقرہ فاصلہ طے کر کے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

اس سے قبل کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بنیں۔

جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طےکیا۔

امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔

install suchtv android app on google app store