کپتانی پرشاہد آفریدی بھی بول پڑے

  • اپ ڈیٹ:
شاہد خان آفریدی فائل فوٹو شاہد خان آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے۔

انگلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے، جس میں سرجری کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول کی کرکٹ کی بہتری کےلیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے، الگ سے بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے، کپتان کا رول اہم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، روہیت شرما کو دیکھ لیں کتنا پُراعتماد کھیلتے ہیں، وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store