پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے بڑی خوشخبری

گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو بالنگ کروانے کی منظوری مل گئی فائل فوٹو گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو بالنگ کروانے کی منظوری مل گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں بالنگ کروانے کی اجازت مل گئی۔

عثمان طارق آج کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ملتان سلطانز کے خلاف ٹیم کے آخری لیگ میچ میں انتخاب کے اہل ہوں گے، اسپنر کو بالنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد کھیلنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اسپنر عثمان طارق کو اب چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ کیونکہ امپائرز کے ذریعہ اس کے ایکشن کے بارے میں کسی بھی بعد کی رپورٹ کے نتیجے میں اس کی بولنگ سے اس وقت تک معطلی کی جائے گی جب تک کہ وہ اس مسئلے کو درست کرنے کے لیے کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ سے گزر نہ جائے۔

واضح رہے کہ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن کراچی کنگز کیخلاف میچ میں رپورٹ ہوا تھا، آن فیلڈ آمپائرز رچرڈ ایلنگ ورتھ اور آصف یعقوب نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا تھا۔

پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں عثمان ابتک 3 میچز کے دوران 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم انکی بالنگ کفایتی رہی۔

install suchtv android app on google app store