پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے راؤنڈ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے سے الجھ پڑے۔
افتخار احمد نے تیسرے اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے کے آؤٹ ہونے کے بعد غلط جملوں کا استعمال کیا تھا۔
افتخار احمد کا نامناسب رویہ لیول ون کی خلاف ورزی میں آتا ہے، لیول ون کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 2.5 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔ افتخار احمد پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
میچ کے بعد میچ ریفری علی نقوی نے افتخار احمد کو طلب کیا، ریفری کے سامنے افتخار احمد نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے راؤنڈ کے آخری میچ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے سے الجھ پڑے تھے۔
گزشتہ روز کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر جیسن روئے آؤٹ ہوئے تو افتخار احمد نے انہیں ہاتھ سے اشارہ کیا اور جملے کسے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسن روئے پویلین جانے کے بجائے افتخار کی طرف آئے اور ان کو جواب دیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بیچ میں آ کر معاملہ رفع دفع کروایا۔