پی ایس ایل 9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرا دیا

ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری فائل فوٹو ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایک بار پھر صائم ایوب اور کپتان بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

صائم ایوب بائیس گیندوں پر 46 رنز بناکر آوٹ ہوئے، انہوں نے پانچ چھکے اور تین چوکے لگائے۔

بابر اعظم نے چالیس گیندوں پر 64 رنز بنائے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

حسیب اللہ خان کے 31 اور رومین پاول کے 23 رنز نے بھی ٹیم کے بڑے ہدف میں کردار ادا کیا۔

یوں پشاور نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے 3 وکٹیں لیں جبکہ کرس جورڈن 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان کو 35 کو اوپننگ شراکت ملی جس کے بعد وقتاً فوقتاً وکٹیں گرنے سے اس کی رنز بنانے کی رفتار مطلوبہ اوسط سے کم رہی اور پوری ٹیم مقرر اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز ہی بنا سکی۔

ملتان کے افتخار احمد سب سے کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 60 رنز اسکور کیے لیکن ان کی شاندار ہٹنگ بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی، جبکہ کپتان محمد رضوان 32 رنز بنا سکے۔

پشاور کے عامر جمال نے 2 جبکہ مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، ٹام کوہلر-کیڈمور، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، سلمان ارشاد

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، رضا ہینڈرکس، داؤد مالان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، محمد علی

install suchtv android app on google app store