محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں آئندہ چند گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے فائل فوٹو اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں آئندہ چند گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے

اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں آئندہ چند گھنٹوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کردیا۔

چند گھنٹوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، لیہ، جہلم اورمنڈی بہاؤالدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، ایبٹ آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

کوہستان، سوات اور بونیر میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آئندہ چند گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عوام موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موجودہ موسمی سلسلہ 5 ستمبر تک جاری رہے گا، شدید بارشوں کی صورت میں شہری علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store