سرفراز احمد کا محمد عامر سے متعلق بڑا دعویٰ

سرفراز احمد، محمد عامر فائل فوٹو سرفراز احمد، محمد عامر

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت سے بالنگ یونٹ مضبوط ہوا ہے، انہیں ٹی20 لیگز کھیلنے کا تجربہ ہے۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیشہ عامر کو کہا ہے کہ وہ پاکستان کیلئے کھیل سکتا ہے اور میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کیلئے کارآمد ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہمارا ٹیم کمبینشن اچھا ہے، اگر اسی طرح کھیلتے رہے تو اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

ریلی روسو کی کپتانی کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ انکی قیادت میں پرسکون ہیں، کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

install suchtv android app on google app store