کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا راولپنڈیز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا فائل فوٹو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 182رنز بنائے۔ رائلی روسو نے 53، سعود شکیل نے 42 اور حسن نواز نے 39 رنز بنائے۔

راولپنڈیز کی جانب سے بین سیئرز نے 3 اور محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں ایک جیت اور 3 میں اسے شکست ہوئی۔راولپنڈیز کو اپنے چاروں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

install suchtv android app on google app store