برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا

برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم پر کورونا کے حملے فائل فوٹو برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم پر کورونا کے حملے

برسبین ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے ایک اور کرکٹر اور کوچ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو مکڈونلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں افراد کو پروٹوکول کے تحت اسکواڈ سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کووڈ مثبت ہونے کے باوجود طے شدہ پروٹوکول کے تحت کیمرون گرین میچ کھیل سکتے ہیں، ان کی میچ میں شرکت اس بات سے مشروط ہے کہ وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں کووڈ کا شکار ہونے والے ٹریوس ہیڈ کلیئر ہوگئے ہیں اور ان کا آج ہونے والا کووڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان برسبین ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا۔

install suchtv android app on google app store