معروف آسٹریلوی کرکٹر زیادہ شراب پینے کے سبب اسپتال پہنچ گئے

آسٹریلوی کرکٹر میکسویل زیادہ شراب پینے کے سبب اسپتال پہنچ گئے فائل فوٹو آسٹریلوی کرکٹر میکسویل زیادہ شراب پینے کے سبب اسپتال پہنچ گئے

آسٹریلیا کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر گلین میکسویل کو رات دیر گئے پارٹی میں ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال میں داخل کرانا پڑ گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق گلین میکسویل کو ایڈیلیڈ میں رات دیر تک پارٹی کے بعد جمعے کے روز ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسویل کو زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور میکسویل نے اسی روز اسپتال سے گھر چلے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اوول میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں شریک آسٹریلیا اور ویسٹ ایڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی اس کانسرٹ میں شرکت کی تاہم میکسویل علیحدہ سے کانسرٹ میں پہنچے تھے۔

میکسویل نے آخری میچ بگ بیش کا 15 جنوری کو کھیلا تھا جس میں انہوں نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے جارح مزاج بیٹر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آرام دیا ہے تاہم وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

install suchtv android app on google app store