نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں 8 سال کی قید کی سزا سنا دی گئی۔
نیپالی کرکٹر سندیپ لامیچانے پر لڑکی سے زیادتی کا جرم ثابت ہوا تھا اور عدالتی فیصلے میں سندیپ لامیچانے کو لڑکی سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا تھا۔
عدالت کے مطابق زیادتی کے وقت لڑکی نابالغ نہیں تھی۔
گزشتہ سال ستمبر میں 17سالہ لڑکی نے سندیپ کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔
شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ کرکٹر نے کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔
ان الزامات کے بعد کرکٹر کو نیپالی پولیس نے 6 اکتوبر کو کیریبین پریمیئر لیگ سے ملک واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔
بعدازاں 12 جنوری 2023کو لیمی چین کی طرف سے دائر نظرثانی کی درخواست پر ہائی کورٹ نے کرکٹر کو 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سے وہ فلحال ضمانت پر ہی رہا ہیں۔
ریپ الزامات کے باوجود فروری 2023 میں سندیپ لامیچانے کو انٹرنیشنل سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ سندیپ لامیچانے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )، بگ بیش لیگ (بی بی ایل ) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) بھی کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔