میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کمسن مداح کو خوش کردیا۔
میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 264 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں اور اس کی برتری 241 رنز ہوگئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور میر حمزہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
اوپنر ڈیوڈ وارنر میلبرن گراؤنڈ میں بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر میر حمزہ کو وکٹ دے بیٹھے۔
وارنر کو پویلین جاتے ہوئے تماشائیوں نے تالیاں بجا کر داد دی اس موقع پر ایک بچے نے ان سے گلوز دینے کی فرمائش کی تو وارنر نے ہیلمٹ سے اپنے گلوز نکال کر بچے کو دے دیے۔
At the ground where he scored 912 Test runs, and made his T20I debut all those years, David Warner bids farewell to the MCG for one final time #AUSvPAK pic.twitter.com/0XQ6O74meH
— cricket.com.au (@cricketcomau) December 28, 2023
واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ وارنر کے کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔