مایہ ناز کرکٹر کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ میں انٹری، ویڈیو وائرل

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ 2024 کے میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سڈنی کرکٹ اسٹڈیم پہنچ گئے فائل فوٹو آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ 2024 کے میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سڈنی کرکٹ اسٹڈیم پہنچ گئے

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ 2024 کے میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سڈنی کرکٹ اسٹڈیم پہنچ گئے۔

ڈیوڈ وارنر ہنٹر ویلی میں اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے فوری بعد ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے گراؤنڈ پہنچے۔

ان کے ہیلی کاپٹر نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عین اس مقام پر لینڈ کیا جہاں ان کے الوداعی ٹیسٹ کے دوران ’تھینکس ڈیو‘ کا لوگو پینٹ کیا گیا تھا۔

بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کی آمد کی انٹری کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ویوڈ وارنر نے بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر بک کرالیا تاکہ اپنے بھائی کی شادی سے سیدھا اسٹیڈیم پہنچ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیون اسمتھ سڈنی سکسرز کی جانب سے اس سیزن میں واحد بگ بیش میچ کھیلیں گے جب کہ حریف ٹیم سڈنی تھنڈر میں ویوڈ وارنر شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ میں نے ہیلی کاپٹر بک کرا لیا ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ شادی کی تقریب سے فارغ ہوتے ہی سڈنی پہنچ کر بگ بیش میچ میں شرکت کروں۔

install suchtv android app on google app store