حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا

حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا فوٹو: ایکس حارث رؤف نے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے میلبرن اسٹارز کو جوائن کر لیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے اتوار کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میلبرن اسٹارز کے فیملی ڈے میں شرکت کی، میلبرن اسٹارٹس نے ایکس پر جاری ٹوئٹ میں بولر کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

میلبرن اسٹارز نے حارث رؤف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دیکھو یہاں کون ہے‘، فاسٹ باؤلر نے میلبرن میں فیملی ڈے میں شرکت کی جہاں اسکواڈ کے دیگر کھلاڑی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے اسپنر اسامہ میر پہلے ہی میلبورن اسٹارز کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف تاخیر سے آسٹریلیا پہنچنے کی وجہ سے پہلے میچ کے لیے دستیاب نہیں تھے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی بی ایل کے لیے تاخیر سے این او سی جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store