کرکٹرز صہیب مقصود نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کی داستان سامنے رکھ دی

صہیب مقصود فائل فوٹو صہیب مقصود

سندھ پولیس کے اہل کاروں نے انٹرنیشنل کرکٹرز سے بھی وصولی کر ڈالی، صہیب مقصود اور عامر یامین رشوت خور اہل کاروں کے ہتھے چڑھ گئے۔

نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے کے بعد ملتان جانے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پولیس نے گھیر لیا، عامر یامین اور صہیب مقصود کو سکرنڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں روکا گیا۔

دونوں کرکٹرز نے واقعے سے متعلق ٹوئٹس میں بتایا، صہیب مقصود نے ٹوئٹ میں کہا کہ 8 ہزار روپے وصول کرنے کے بعد پولیس نے ہمیں جانے دیا، سندھ پولیس میں کرپشن بھری ہوئی ہے، دیگر صوبوں میں ہمارے ساتھ ایسا کبھی واقعہ رونما نہیں ہوا۔

عامر یامین نے لکھا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا کہ 8 ہزار روپے دو گے تبھی جانے دیں گے ورنہ تھانے چلو، ہم نے بتایا بھی کہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہیں لیکن پولیس والے نہ مانے اور کہا کہ اگر پیسے نہیں دو گے تو 50 کلومیٹر دور دوبارہ پولیس روکے گی۔

واضح رہے کہ صہیب مقصود اور عامر یامین ملتان ریجن کی نمائندگی کر رہے تھے، کھلاڑیوں کے ساتھ یہ واقعہ گزشتہ رات دیر گئے ہوا۔

install suchtv android app on google app store