قومی کرکٹرز سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

کرکٹرز سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار فوٹو: ایکس کرکٹرز سے رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار

پاکستانی کرکٹرز سے پیسے لینے والے 4 سندھ پولیس کے اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی حیدر رضا کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب قومی کرکٹرز سے پیسے لینے کے معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔

ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد کے مطابق سکرنڈ تھانے کے 4 پولیس اہلکار ملوث پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او اور بڑے منشی کو غفلت پر معطل کیا گیا ہے اور انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرز صہیب مقصود نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کی داستان سامنے رکھ دی

 واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹرز عامر یامین اور صہیب مقصود نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی داستان سوشل میڈیا پر بیان کردی تھی۔

صہیب مقصود نے پولیس اہلکاروں پر 8 ہزار روپے لینے کا الزام عائد کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store