ورلڈکپ: حارث رؤف نے کونسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا؟

حارث رؤف فائل فوٹو حارث رؤف

 

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ورلڈ کپ 2023 میں منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ورلڈکپ 2023 میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے، انہوں نے 533 رنز دیے، انگلینڈ نے عادل رشید اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حارث رؤف نے ورلڈ کپ کی 9 اننگز میں 15 وکٹیں حاصل کیں لیکن ان کا اکانومی ریٹ 6.74 رہا۔

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن دینے والے بولرز کی فہرست میں حارث رؤف کا پہلا نمبر ہے جبکہ عادل رشید نے 2019 کے ورلڈ کپ میں 11 اننگز میں 526 رنز دیے تھے۔

سری لنکن فاسٹ بولر مدھوشنکا نے 9 اننگز میں 525 رنز دیے اور وہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی 2019 کے ورلڈ کپ کی 10 اننگز میں 502 رنز دیے تھے، 2019 میں ہی بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 8 اننگز میں 484 رنز کی ہزیمت برداشت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store