شکیب الحسن ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

شکیب الحسن فائل فوٹو شکیب الحسن

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کے مطابق شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی جب کہ اب میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر کو پونے میں شیڈول ہے۔

install suchtv android app on google app store